Ishq Kay Do Char Din / عشق کے دو چار دن By Shaukat Siddiqui

Read Ó PDF, DOC, TXT or eBook Ì Shaukat Siddiqui

Ishq

This book full name is Ishq Ke Do Char Din and deegar Afsane. Some of the Afsana in this book are very amazing. I specially loved Ishq Ke Do Char Din. Paperback ان افسانوں کو خود پر جبر کر کے نہیں پڑھنا پڑھتا۔ ایک روانی ہے، تسلسل ہے، جو ایک لطیف سی کیفیت پیدا کر دیتے ہیں،شاید یہ شوکت صدیقی کی منظر نگاری اور کردار نگاری کا جادو ہے کہ ان کو اپنا مدعا دقیق فلسفیانہ پیچ و خم سے نہیں گزارنا پڑتا۔ ان کے کردار اساطیری داستانوں کے بعیدالعقول ماورائے فہم شخصیات والے کردار قطعی نہیں ہیں بلکہ اسی معاشرے کے لوگ ہیں جن میں میں اور آپ بستے ہیں۔ اردو ادب میں اس سمپلی سٹی کے ساتھ ایسی عمدہ کہانیاں لکھنے والے بہت کم لوگ تھے اور اب اور بھی کم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پڑھنے والے کے لئے یہ افسانے بہت متعلق ہیں۔

ہر افسانہ اپنی بُنت کے لحاظ سے بہترین ہے۔ ایک لکھاری اور کردار نگار ہونے کے ناطے لیکھک کو ایک نفسیات شناس بھی ہونا چاہئے۔ اس کا اندازہ شوکت صدیقی کے افسانے پڑھ کر بخوبی ہوتا ہے۔ ہر کردار کی انفرادیت اور پورے افسانے کے کینوس پر اس کی اہمیت اور ضرورت تخلیقی ندرت اور کمالِ فن کا ثبوت ہے۔

شوکت صدیقی کے افسانوں میں اکثر ہندوستان کی تقسیم کے اثرات کی ایک واضح جھلک نظر آتی ہے۔ تقسیم کے وقت شوکت صدیقی کی عمر لگ بھگ کوئی 24 سال تک رہی ہوگی۔ یہی وجہ تھی کہ ان کے ہوشمند اور ذی شعور مشاہدہ کی نظر سے گزرے واقعات کی چھاپ ان کی تحریروں میں محسوس کی جا سکتی ہے جو بہت متعلق اور گہری ہے۔ تقسیم کے عذاب کی بھینٹ چڑھنے والوں پر کیا کیا رنج گزرے اس کا اندازہ کچھ افسانوں میں بخوبی ہو سکتا ہے۔
افلاس زدہ معاشرہ میں سفید پوشی کی چادر اوڑھے کتنے ہی لوگ دو وقت کا فاقہ کرنے پر مجبور تھے۔

اردو افسانہ پڑھنے والوں کے لئے یہ افسانے بلاشبہ کسی نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہیں ہیں۔


حسن علی، 28 اگست، راولپنڈی۔ Paperback

Ishq Kay Do Char Din / عشق کے دو چار دن